جہیز میں موٹر سائیکل، فریج نہ لانے پر مبینہ طور پر بیوی مار ڈالی

جہیز میں موٹر سائیکل، فریج نہ لانے پر مبینہ طور پر بیوی مار ڈالی

وہاڑی(بیورو رپورٹ+نما ئندہ خصوصی)جہیز میں موٹر سائیکل ، فریج اور ایل ای ڈی نہ لانے پر سسرالیوں نے نئی نو یلی دلہن کو مبینہ طورپر زہر دے کر مار ڈالا، پو لیس تھانہ صدر (بقیہ نمبر51صفحہ12پر )

نے نعش قبضہ میں لے کر پو سٹ مارٹم کے لیے ہسپتال شفٹ کردیا اور مقتولہ کے والد کی درخواست پر کارروائی شروع کردی سہیل احمد کیمطابق میری بیٹی کی شادی اڈا ماچھیوال کے رہا ئشی مقامی نواحی گاؤں 190ای بی کے حمز ہ حیات سے ہوئی شادی کے چندروز تو ہنسی خوشی سے گزرے مگر بعد میں میرے داماد نے میری بیٹی کو تنگ کرنا شروع کردیا اور فر ما ئشیں کرنے لگا کبھی موٹر سائیکل ، کبھی فریج اور کبھی ایل ای ڈی لا نے کا کہتا میری بیٹی کے انکار پر اپنی ماں رضیہ بی بی اور ہمشیرہ ثمرہ عرف نمرہ کے ہمراہ ملکر مبینہ طور تشدد کا نشانہ بنا تا گزشتہ روز ان لو گو ں نے با ہم مشورہ ہو کر میری بیٹی کو کھا نے میں مبینہ طور پر زہر دے دیا اسکی حالت غیر ہونے پر قریبی آر ایچ سی سنٹر میاں پکھی لے گئے اور ہمیں فون پراطلا ع دی کہ آپکی بیٹی کی اچانک طبیعت خراب ہو گئی ہے لہٰذا فوراً ہسپتال میاں پکھی آجا ؤ جس پر گواہان کے ہمراہ ہسپتال پہنچے تو میری بیٹی تہنیت نے بتا یا کہ میرے خاوند نے اپنی ماں اور بہن کے ساتھ ملکر مجھے کھا نے میں مبینہ طو ر پر زہر دے دیا ہے جس پر فوری طور پر اسکو ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی لے آئے مگر تھوڑی دیر بعد جا ں بحق ہو گئی جس پر پو لیس نے موقعہ پر پہنچ کر نعش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے شفٹ کردیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اہل علاقہ اور رشتہ داروں ڈاکٹر انور بھٹی، کا شف جمیل بھٹی ، عمر فاروق ، مطلوب حسین ، غلام حسین ، فرحان شفیق ، مدثر ، انوار حسین ، پرویز علی ، شفقت مو ٹا ، خاور دیگر نے مقتولہ کے والدکے ہمراہ احتجاج کر تے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ مبینہ قا تلوں کو فوری طورپر گرفتار کیا جا ئے۔

بیوی مار ڈالی

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...