زبردستی اراضی ایکوائر کرنے کیخلاف موٹر وے متاثرین کا احتجاجی مظاہرہ

زبردستی اراضی ایکوائر کرنے کیخلاف موٹر وے متاثرین کا احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نمائندہ خصوصی )نیشنل ہائی ویز اتھارٹی نے ملتان سے سکھر (بقیہ نمبر52صفحہ12پر )
موٹروے کے سروس ایریا کیلئے 1سوایکٹر سے زائد اراضی پر موجود فصلیں اجاڑ دیں اور معاوضہ کی ادائیگی کے بغیرسائیٹ پر کام شروع کردیا جس پر 150سے زائد متاثرین نے احتجاج کرتے ہوئے مشینری پر قبضہ کرلیابتایا گیا ہے کہ نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کی جانب سے لینڈ ایکوزیشن کا پراسس مکمل کئے بغیر موضع فیروز پور میں 1ایکٹر سے زائد اراضی کو اجاڑ دیا گیا ۔گندم کی کھڑی فصل تباہ ہونے سے متاثرین کو لاکھوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا ۔این ایچ اے حکام نے لینڈ ایکوزیشن کیلئے اراضی مالکان کو تاحال ادائیگی بھی نہیں کی ۔گزشتہ روز جب تعمیراتی کمپنیوں نے سروس ایریا کی تعمیر کیلئے کام شروع کیا تو 1سوایکٹر سے زائد اراضی کے متاثرین فوری طورپر موقع پر جاپہنچے اور مشینری کے سامنے لیٹ گئے ۔اس موقع پر متاثرین نے معاوضہ کی ادائیگی کے بغیر اراضی کا قبضہ دینے سے انکار کردیا جبکہ بعض متاثرین نے مشینری پر قبضہ بھی کرلیا ۔اس موقع پر متاثرین نے کہا کہ بورڈ آف ریونیو نے تاحال لینڈ ایکوزیشن کی منظور ی نہیں دی لیکن این ایچ اے افسران نے گند م کی کھڑی فصل اجاڑ دی حالانکہ ڈپٹی کمشنر ملتان نے زبردستی لینڈ ایکوزیشن سے روک دیا ۔متاثرین کے احتجاج کی وجہ سے سارا دن کام بند کردیا تاہم این ایچ اے حکام فوری طورپر موقع پر پہنچ گئے اور متاثرین کو ادائیگی کی یقین دہانی کرانے کے بعد مشینری واگزار کرائی اس موقع پر متاثرین نے کہا کہ اگر سوموار تک ہمیں اراضی کا معاوضہ نہ ملا تو ملتان پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا جائے گا