کڈنی سنٹر میں انٹرویو دینے والی خاتون ڈاکٹر کیساتھ ہتک آمیز رویہ اختیار کرنیکی شکایت

کڈنی سنٹر میں انٹرویو دینے والی خاتون ڈاکٹر کیساتھ ہتک آمیز رویہ اختیار ...

ملتان(وقائع نگار)کڈنی سنٹر میں انٹرویو دینے والی خاتون ڈاکٹر کے ساتھ ہتک آمیز رویہ اختیار کرنے کی شکایت سامنے آئی ہے(بقیہ نمبر59صفحہ12پر )

،اس بارے میں ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ چند روز قبل کڈنی سنٹر میں ڈاکٹروں کی دو خالی سیٹوں پر تعیناتی کیلئے 7مرد و خواتین انٹرویو دینے کیلئے آئے،تقریباً 1بجے دن کا ٹائم تھا،انٹرویو کمیٹی میں شامل ایک اہم انتظامی عہدہ پر تعینات افسر سے لیڈی ڈاکٹر(م) نے ہسپتال میں پانی کی فراہمی،پنکھا دستیابی سمیت دیگر باتوں کی شکایت کی تو اس انتظامی افسر نے بات سنتے ہی غصے میں آگئے اور کہا کہ جب آپ اگلی بار آئیں گی تو سب چیزیں موجود ہونگی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ انتظامی افسر لیڈی ڈاکٹر کی بھرتی میں رکاوٹ بنے ہیں اور لیڈی ڈاکٹر(م) کو نہیں رکھا گیا،حالانکہ وہ معیار پر پورا اترتی تھیں،کڈنی سنٹر کے سربراہ ڈاکٹر ساجد اشرف کا کہنا ہے کہ مجھے تحریری شکایت موصول نہ ہوئی ہے۔اگر کوئی درخواست دے گا تو انکوائری کروائی جائے گی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...