سرکاری افسراور سکول انتطامیہ میں جھگڑا،پولیس کے تاخیر سے پہنچنے پر سی پی او ملتان کا اظہار برہمی

سرکاری افسراور سکول انتطامیہ میں جھگڑا،پولیس کے تاخیر سے پہنچنے پر سی پی او ...

ملتان(کرائم رپورٹر)تھانہ قطب پور کے علاقے میں سرکاری افسر اور سکول(بقیہ نمبر57صفحہ12پر )

انتظامیہ کے درمیان جھگڑا ہو گیا انتظامیہ نے 15 پر کال کی کہ ایک سکول کی تقریب میں ایک شخص گھس گیا جوکہ ٹیچروں اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے جس پر پولیس کی دوڑیں لگ گئیں ایس ایچ او قطب پور آصف شہزاد موقع پر دیر سے پہنچے جس پر سی پی او ملتان سرفراز فلکی نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا اور ان کو آج دس بجے دفتر طلب کر لیا گیا ہے تاہم ڈی ایس پی مظفر آباد بھی موقع پر پہنچ گئے اور دونوں پارٹیوں کو سنا گیا معلوم ہوا ہے کہ سکول کے الیکٹریشن نے سرکاری افسر احسن کے میٹر کے پاس تار لگائی تھی جس سے ان کا میٹر جل گیا تھا جس بنا پر وہ سکول میں گئے اور ٹیچروں کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا تاہم پولیس رات گئے تک دونوں پارٹیوں کو سن رہی تھی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...