پنجاب کے نجی میڈیکل کالجز میں 5، 5 سیٹیں بڑھانے اور سنٹرلائزڈ داخلہ پالیسی کی تجویز منظور

پنجاب کے نجی میڈیکل کالجز میں 5، 5 سیٹیں بڑھانے اور سنٹرلائزڈ داخلہ پالیسی کی ...

ملتان(وقائع نگار)پنجاب کے نجی میڈیکل کالجز میں5،5سیٹیں بڑھانے اور ان پر سنٹرلائزڈ داخلہ پالیسی کی تجویز منظور کرلی گئی ہے(بقیہ نمبر53صفحہ12پر )

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل(پی ایم ڈی سی) نے سپریم کورٹ کو آگاہ کیا تھا کہ سال 2017-18ء میں صوبہ پنجاب میں مجموعی شرح تناسب کے لحاظ سے80فیصد نمبروں کے حامل 2080 طالب علموں کو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور سے الحاق شدہ نجی میڈیکل کالجز میں داخلہ نہیں دیا گیا تھا،جس پر پی ایم ڈی سی نے سپریم کورٹ میں تجویز جمع کروائی کہ پنجاب کے ہرنجی میڈیکل کالج میں 5،5 سیٹوں کا اضافہ کیا جائے اور میرٹ پر مبنی سنٹرلائزڈ داخلہ پالیسی کے ذریعے نجی میڈیکل کالجز میں ان طالب علموں کو داخلہ دیا جائے،جنہوں نے پہلے سے درخواستیں جمع کروا رکھی ہے،اس تجویز کی منظوری دے دی گئی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...