بااثر بھابی اور بھتیجے نے بنک انتظامیہ سے ساز باز کرکے رقم کھاتے سے نکلوالی،ماہانہ خرچہ بھی بند،ملزموں کو گرفتار کرکے انصاف فراہم کیا جائے،معذور بھائی،ذوالفقار ودیگر

بااثر بھابی اور بھتیجے نے بنک انتظامیہ سے ساز باز کرکے رقم کھاتے سے ...

ملتان ( کرائم رپورٹر)وہاڑی روڈ لوہار کالونی گلی نمبر2 کے رہائشی معذور بھائیوں ذولفقار وغیرہ نے ظلم کی داستان سناتے ہوئے بتایا کہ وہ چاروں بھائی پر اسرار بیماری کے باعث چلنے پھرنے(بقیہ نمبر54صفحہ12پر )

سے قاصر اور جسمانی طور پر معذور ہیں۔ ان کے دیگر بہن بھائیوں، بھابی اور بھتیجے نے والد متوفی محمد شفیع کی ملکیت دکان واقع لوہامارکیٹ نشاط روڈ ملتان ایک کروڑ چالیس لاکھ روپے میں فروخت کردی اوران چار معذوربھائیوں کے حصے کی رقم جو کہ تقریباً چھپن لاکھ5600,000/= روپے بنتی تھی، محمد ذوالفقار، بھابی خالدہ جاوید اوربھتیجے محمد راشد کے نام سے فیصل بنک چوک شہیداں برانچ ملتان میں اکاؤنٹ نمبر3047307900089269 کھلواکر 21-04-2015 ء کو رقم جمع کروادی۔ دیگر بہن بھائیوں نے ان معذور بھائیوں سے کہا کہ چونکہ وہ معذور ہیں لہٰذا وہ ہر ماہ اس خطیر رقم سے ان کو خرچے کی رقم نکلواکر ادا کرتے رہیں گے ۔ با اثر بھابی خالدہ جاوید اور بھتیجے محمد راشداور سابق صدر لوہامارکیٹ ملتان حاجی عبدالغفار نے تین ماہ تک معذور بھائیوں کو بنک سے رقم نکلواکر ماہا نہ خرچہ اد ا کیا ، اور بعد ازاں بنک انتظامیہ سے ساز باز کرکے تمام رقم جعلسازی سے کھاتے سے نکلوالی اور معذور بھائیوں کو ماہانہ خرچہ ادا کرنا بھی بندکردیا، جس سے ان میں ایک معذور بھائی دوائیوں کے اخراجات نہ ہونے کے سبب سسک سسک کر وفات پاچکا ۔ معذور بھائیوں کا دیگر کوئی ذریعہ آمدن نہیں ،اور دوائیوں اور گزر بسر کے خرچے سے بہت تنگ اور پریشان ہیں اور گزشتہ دو سال سے مختلف سرکاری اداروں اور عدالتوں کے دھکے کھارہے ہیں مگر کہیں شنوائی نہیں ہورہی ۔ انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان ، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو بھی انصاف کی درخواست کی مگر تاحال کوئی جواب موصول نہ ہوا ۔ ملتان کے علاقے وہاڑی روڈ لوہار کالونی گلی نمبر2 کے رہائشی معذور بھائیوں نے چیف جسٹس آف پاکستان ،وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف ، آئی جی پنجاب اور آر پی اور ملتان سے اپیل کی ہے کہ جعلسازی کے مرتکب با اثر بھتیجے محمد راشد اور بھابی خالدہ جاوید ، اور سابق صدر لوہامارکیٹ ملتان حاجی عبدالغفار کو گرفتار کرکے انصاف فراہم کیا جائے، اوررقم دلوائی جائے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...