ہائر سیکنڈری سکولوں میں سبجیکٹ سپیشلسٹس کی طرف سے انٹر کے بجائے میٹرک امتحانی نتائج کی بنیاد پر ترقیاں لینے کا انکشاف

ہائر سیکنڈری سکولوں میں سبجیکٹ سپیشلسٹس کی طرف سے انٹر کے بجائے میٹرک ...

ملتان(جنرل رپورٹر)ہائر سیکنڈری سکولوں میں سبجیکٹ سپیشلسٹس کی طرف (بقیہ نمبر55صفحہ12پر )

سے انٹر میڈیٹ کی بجائے میٹرک کے امتحانی نتائج کی بنیاد پر تر قیاں لینے کا انکشاف ہوا ہے ۔جس پر محکمہ سکولز ایجوکیشن نے ان کے خلاف ایکشن لینے کی بجائے انہیں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیل کے مطابق صوبہ میں ہائی سکولوں کو ہائر سیکنڈری کا درجہ اس لئے دیا تاکہ ان ہائر سیکنڈری سکولوں میں انٹر میڈیٹ کی کلاسز شروع کی جائیں۔اس لحاظ سے ان میں تعینات کئے جانے والے سبجیکٹ سپیشلسٹس کو انٹر کی کلاسز پڑھانی تھیں اور انٹر کے نتائج کی بنیاد پر ترقیاں دی جانا تھیں مگر ان ہائر سیکنڈری سکولوں میں ایس ایس اساتذہ نے انٹر نتائج کی بجائے میٹرک امتحانی نتائج کی بنیاد پر ترقیاں لے لی ہیں ۔ترقیاں لینے والے زیادہ تر ایسے ایس ایس بھی ہیں جو ہائر سیکنڈری سکولوں میں تنخواہیں تو لے رہے ہیں مگر جس مضمون پڑھانے کی بنیاد پر انہیں تعینات کیا گیا تھا اس مضمون کا ایک بھی طالبعلم داخل نہیں ہے۔محکمہ سکولز ایجوکیشن نے فارغ سبجیکٹ سپیشلسٹس کی فہرستیں مانگ لی ہیں ان ایس ایس اساتذہ کو تبدیل کیا جائے گا جنکا متعلقہ مضمون ہائر سیکنڈری سکول میں نہیں پڑھایا جاتا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...