ماں بیٹی سمیت 6افراد ٹریفک حادثات، محنت کش کرنٹ لگنے سے جاں بحق

ماں بیٹی سمیت 6افراد ٹریفک حادثات، محنت کش کرنٹ لگنے سے جاں بحق

ملتان، میلسی ، گڑھا موڑ، چوک سرور شہید، اوچشریف ٹریفک کے مختلف حادثات میں ماں بیٹی سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے بجلی کا کرنٹ لگنے سے محنت کش دم توڑ گیا 18 سالہ لڑکی پراسرار طور پر ہلاک ہوگئی تفصیل کیمطابق ممتاز آباد کا رہائشی اعظم اپنی بیوی ساجدہ اور بیٹی غزالہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا،مونا گرامر سکول کے قریب بس نے پیچھے سے ٹکر دے ماری ،جس پر تینوں سڑک پر جاگرے،اہل علاقہ کی اطلاع پر ریسکیو عملہ نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو نشتر منتقل کیا،تاہم غزالہ اور ساجدہ جانبر نہ ہوسکے جبکہ اعظم کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔جبکہ بس ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ میلسی سے نمائندہ پاکستان کیمطابق چکن نمبر 107 ڈبلیو بی کا رہائشی 47 سالہ محمد اسلم ولد محمد ادریس کسی کام کے سلسلہ میں میلسی آیا ہوا تھا کہ کہروڑ پکا روڈ پر فائن سٹی کے نزدیک رات کے وقت پیدل سڑک کراس کر رہا تھا کہ اچانک لوڈڈ منی ٹرک کی زد میں آ کر بری طرح کچلا گیاجوکہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پرہی جاں بحق ہوگیا جبکہ نامعلوم ٹرک ڈرائیور موقع سے ٹرک سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا گڑھا موڑ سے نمائندہ پاکستان کیمطابق گڑھاموڑ کے نواحی گاؤں 119ڈبلیو بی کے رہائشی فوجی محمد اسلم قریشی جو نادرا آفس وہاڑی میں گن مین ہے کی ٹھارہ سالہ لڑکی نا دیہ بی بی گھر میں پسٹل کے فائر سے اس وقت ہلاک ہوئی جب گھر والے مویشیوں کو چارہ ڈالنے گئے ہوئے تھے ۔ورثاء نے خود کشی کا رنگ دینے کیلئے پسٹل دائیں ہاتھ میں دے دیا جبکہ گولی بائیں لگی ہے ۔پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ اندھا قتل لگتا ہے ۔پولیس تھانہ مترو ہولی سائیڈ اور دیگر ایجنسیوں نے تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔ چوک سرور شہید سے نامہ نگار کیمطابق چک نمبر594/TDA کارہائشی محمد الیاس ولد محمد یٰسین اپنے لوڈر رکشا نمبری37/MHU پر چوک سرورشہید کی جانب آرہا تھا کہ سامنے سے آنے والے تیزرفتار ٹرالر نمبر3744JVنے کراسنگ کرتے ہوئے کچل دیا جس سے محمدالیاس اور ساتھی محمد سعید شدید زخمی ہوگئے لوڈر کشا تباہ ہوگیا ۔ پٹرولنگ پولیس ریاض آباد موقع پر پہنچ گئی اور ریسکیو 1122 کی ایمبولینس کے ذریعہ انہیں ڈی ایچ کیو مظفرگڑھ منتقل کیاجارہاتھا کہ محمدالیاس راستے میں ہی دم توڑ گیا . دریں اثناء سبزی منڈی چوک سرور شہید کا رہائشی محمد زاہدسڑک کے قریب موجود درخت پر چڑھ کر درخت کاٹ رہا تھا کہ درخت کے اوپر سے گزرتی 66kvکی تار سے ٹکرانے سے کرنٹ لگ گیا جس کے نتیجے میں محمد زاہد ولد محمد خان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا میت کو ہسپتال لے جایا گیا طبی معائنے کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے اوچ شریف سے سٹی رپورٹر کیمطابق خیر پور ڈاہا کے قریب ٹھیڑی بنگلہ اسٹاپ پر تیز رفتاری کے باعث مسافر بس الٹ گئی , اس افسوسناک حادثہ میں 2 سالہ تحرین اور 55 سالہ محمد صادق جاں بحق جبکہ 10 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے اسپتال منتقل کیا جن کی حالت خطرے سے باہر ہے , حادثہ کا شکار بد قسمت بس پر جلال پور پیر والہ کے رہائشی زائرین سوار تھے جو کراچی عبد اللہ شاہ غازی کے مزار پر حاضری دیکر واپس گھر جارہے تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...