اسلام آبادہائیکورٹ ، الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل، فاروق ستار ایم کیو ایم پاکستان کی کنوینرشپ کے عہدے پر بحال

اسلام آبادہائیکورٹ ، الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل، فاروق ستار ایم کیو ایم ...
اسلام آبادہائیکورٹ ، الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل، فاروق ستار ایم کیو ایم پاکستان کی کنوینرشپ کے عہدے پر بحال

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو معطل کرتے ہوئے فاروق ستار کو ایم کیو ایم پاکستان کی کنوینر شپ کے عہدے پر بحال کردیا،عدالت نے الیکشن کمیشن، خالد مقبول صدیقی ، کنورنوید جمیل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 11 اپریل تک ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس عامرفاروق نے ایم کیو ایم کی کنوینر شپ سے متعلق فاروق ستار کی درخواست کی سماعت کی جس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا،فاروق ستار نے ایڈووکیٹ بابر ستار کے توسط سے دائر کی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کردیااور فاروق ستار کو ایم کیو ایم پاکستان کی کنوینر شپ کے عہدے پر بحال کردیا، عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 11 اپریل تک جواب طلب کر لیا۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...