ملالہ یوسفزئی کے بعد امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی عہدیدار ایلس ویلز بھی پاکستان پہنچ گئیں

ملالہ یوسفزئی کے بعد امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی عہدیدار ایلس ویلز بھی ...
ملالہ یوسفزئی کے بعد امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی عہدیدار ایلس ویلز بھی پاکستان پہنچ گئیں

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جنوبی ایشیاءاور وسطی ایشیاءکےلئے پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری ایلس ویلز سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایلس ویلز دورہ پاکستان کے دوران وزرات خارجہ کے حکام اور دیگر اہم حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گی، جن کے دوران پاک امریکا تعلقات، افغانستان، خطے اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان میں بھی ایلس ویلز کے دورہ پاکستان کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا کہ اس دوران جنوبی ایشیاءکی حکمت عملی، دہشت گرد گروپوں کے خاتمے کےلئے پاکستان کے عزم اور دونوں ملکوں کے مابین باہمی معاشی اور تجارتی روابط قائم کرنے کے حوالے سے بات چیت ہوگی۔

بیان میں اس حوالے سے کوئی وضاحت نہیں کی گئی کہ ایلس ویلز پاکستان میں کتنے دن قیام کریں گی، تاہم یہ ضرور بتایا گیا کہ وہ کراچی کا دورہ کریں گی، جہاں ان کی سینئر حکومتی عہدیداروں اور تاجر برادری سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...