پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے پہلے میچ کے ٹکٹس چند گھنٹوں میں فروخت

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے پہلے میچ کے ٹکٹس چند گھنٹوں میں فروخت
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے پہلے میچ کے ٹکٹس چند گھنٹوں میں فروخت

  


کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کے ٹکٹس کے حصول کے لئے شائقین کرکٹ کی نجی کورئیر کمپنی کے باہر طویل قطاریں موجود ہیں۔نجی کورئیر کمپنی کی مقرر کردہ شاخوں پر گزشتہ روز سے ٹکٹوں کی فروخت کا عمل جاری ہے اور رات گئے تک شائقین کرکٹ نے طویل قطاروں میں لگ کر ٹکٹ حاصل کیے۔

کورئیر کمپنی کی بعض شاخوں پر پہلے ٹی ٹوئنٹی کے تمام ٹکٹس ختم ہوگئے جب کہ دوسرے اور تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کی ٹکٹس دستیاب ہیں۔ ٹکٹ کی فروخت میں سست رفتاری سے شائقین پریشانی کا شکار رہے اور انہوں نے شکوہ کیا کہ طویل قطاریں ہیں اور ٹکٹ دینے میں کوریئر کمپنی کے عملے کی جانب سے بہت وقت لیا جارہا ہے۔شائقین نے مطالبہ کیا کہ ٹکٹس کی فروخت کا نظام درست کیا جائے۔یاد رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز یکم، دو اور تین اپریل کو کراچی کے نیشنل سٹیدیم میں کھیلے جائیں گے۔

مزید : کھیل


loading...