جسٹس یحییٰ آفریدی کی سماعت سے معذرت،پرویز مشرف کیخلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کرنیوالا بنچ ٹوٹ گیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق صدر پرویزمشرف کیخلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کرنے والا بنچ ٹوٹ گیا، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس یحییٰ آفریدی نے سابق صدر کیخلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کرنے سے معذرت کر لی ۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس یاور علی اوربلوچستان ہائیکورٹ کی جج جسٹس طاہرہ صفدر پر مشتمل 3رکنی بینچ نے پرویز مشرف کیخلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کرنا تھی۔
چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس یحییٰ آفریدی نے ذاتی وجوہات پر کیس کی سماعت سے معذرت کی۔جس سے 3 رکنی بنچ ٹوٹ گیا ، نئے بنچ کی تشکیل کیلئے سمری چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو بھجوادی گئی۔