وفاقی حکومت کا 8 اعشاریہ 2ارب ڈالر سے ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ

وفاقی حکومت کا 8 اعشاریہ 2ارب ڈالر سے ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ
وفاقی حکومت کا 8 اعشاریہ 2ارب ڈالر سے ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آں لائن) وفاقی حکومت کی جانب سے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے کے تحت 8 اعشاریہ 2 ارب ڈالر مالیت سے ریلوے کی مین لائن ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن کامنصوبہ آئندہ مالی سال کے دوران شروع کیا جائے گا۔

نجی چینل کے مطابق وفا قی حکومت کی جانب سے سی پیک منصوبے کے تحت 8.2ارب ڈالر مالیت سے ریلوے کی مین لائن ایم ایل 1کی اپ گریڈیشن کامنصوبہ آئندہ مالی سال کے دوران شروع کیا جائے گا جبکہ وزارت ریلوے کی جانب سے سی پیک کے تحت ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کومنظوری کیلئے بھیج دیا گیا۔وفاقی حکومت کی جانب سے سی پیک کے تحت ریلوے کی مین لائن ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن کے منصوبے کیلئے وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ تین ماہ تک کام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیاتاکہ سی پیک کے اس اسٹریٹیجک منصوبے پرجلدکام مکمل کرکے پاکستان ریلوے کوجدید خطوط پر استوارکیا جاسکے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /بزنس


loading...