ڈی سی گوجرانوالہ کی پراسرار موت، پوسٹ مارٹم رپورٹ نے تفتیش کو نیا رخ دیدیا، ایسا انکشاف کہ جان کر ہر پاکستانی کہے گا ’اصل کہانی تواب سامنے آئی

ڈی سی گوجرانوالہ کی پراسرار موت، پوسٹ مارٹم رپورٹ نے تفتیش کو نیا رخ دیدیا، ...
ڈی سی گوجرانوالہ کی پراسرار موت، پوسٹ مارٹم رپورٹ نے تفتیش کو نیا رخ دیدیا، ایسا انکشاف کہ جان کر ہر پاکستانی کہے گا ’اصل کہانی تواب سامنے آئی

  


لاہور (ویب ڈیسک) ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کی پراسرار موت کا معاملہ، سہیل احمد ٹیپو کے گردن اور کلائیوں پر زخم کے نشانات نے تفتیش کا رخ موڑ دیا۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

دنیا نیوز کے مطابق پوسٹ مارٹم میں متوفی کے جسم پر زخموں کے کل تعداد گیارہ ہے۔پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق سہیل احمد ٹیپو کی گردن پر دو گہرے نشانات پائے گئے جبکہ گردن پر خراشوں کی تعداد 6 بتائی گئی ہے۔ متوفی کی دونوں کلائیوں پر بھی زخموں کے نشانات تھے اور ان کے جسم پر زخموں کے گیارہ نشانات پائے گئے۔

رپورٹ کے مطابق پولیس نے واقعے میں استعمال ہونے والی تار اور کپڑا میڈیکل آفیسر کو نہیں دکھایا۔ میڈیکل آفیسر نے دل، جگر اور دیگر جسمانی اعضاءکے نمونے بھی حاصل کر لیے جنہیں فرانزک لیبارٹری بھجوایا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق زخموں اور موت کے درمیان تقریباً آدھے گھنٹے کا وقفہ تھا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...