پرویز مشرف کیخلاف مقدمہ کی سماعت سے قبل ہی پراسیکیوٹر اور سابق صدر کے وکیل میں گرما گرمی

پرویز مشرف کیخلاف مقدمہ کی سماعت سے قبل ہی پراسیکیوٹر اور سابق صدر کے وکیل ...
پرویز مشرف کیخلاف مقدمہ کی سماعت سے قبل ہی پراسیکیوٹر اور سابق صدر کے وکیل میں گرما گرمی

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں پرویز مشرف کیخلاف سنگین غداری کیس کی سماعت سے قبل ہی پراسیکیوٹر اور سابق صدر کے وکیل میں گرما گرمی ہو گئی ۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کچھ دیر میں شروع ہو گی،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس یاور علی اوربلوچستان ہائیکورٹ کی جج جسٹس طاہرہ صفدر پر مشتمل 3رکنی بینچ پرویز مشرف کیخلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کرے گا۔

سماعت شروع ہونے سے قبل ہی پراسیکیوٹر اکرم شیخ اور سابق صدر کے وکیل اختر شاہ میں گرماگرمی ہو گئی،اکرم شیخ کا کہناتھا کہ آپ نے آنکھیں نکالنے اور چیرپھاڑ کی بات کی ،آپ کی ویڈیو آج عدالت کو دکھاﺅں گا۔

اس پر اخترشاہ نے کہا کہ میں اپنی بات پر آج بھی قائم ہوں ،اس پر اکرم شیخ نے کہا کہ آپ مجھے گولی مار دیں کیس خودبخود ختم ہو جاﺅں گا،خود کو اللہ کے سپرد کرکے آیا ہوں،اختر شاہ نے کہا کہ آپ اور میں ایک ہی کمیونٹی سے ہیں۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...