وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملالہ یوسفزئی کی ملاقات

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملالہ یوسفزئی کی ملاقات
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملالہ یوسفزئی کی ملاقات

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان ) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے ملاقات کی۔اس موقع پر مریم اورنگزیب، انوشہ رحمان اور ماروی میمن بھی موجود ہیں۔

واضح رہے کہ ملالہ یوسفزئی گزشتہ رات ساڑھے پانچ سال بعد وطن واپس پہنچی ہیں اور وہ ملک میں چار روز قیام کریں گی۔

ذرائع کے مطابق ملالہ اس دوران اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گی جبکہ سیکیورٹی وجوہات کی بناءپر وہ اسلام آباد میں ہی قیام کریں گی۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کےلئے ملالہ یوسفزئی وزیراعظم ہاؤس پہنچیں جہاں انہیں سخت سیکیورٹی میں لایا گیا۔ وزیراعظم اور ملالہ یوسفزئی کی ملاقات میں وزیر مملکت مریم اورنگزیب، انوشہ رحمان اور ماروی میمن بھی موجود ہیں۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...