وزیراعظم کا ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کےلئے ایک ارب روپے دینے کا اعلان

وزیراعظم کا ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کےلئے ایک ارب روپے دینے کا اعلان
وزیراعظم کا ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کےلئے ایک ارب روپے دینے کا اعلان

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کےلئے ایک ارب روپے دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

بی آئی ایس پی گریجوایشن انڈومنٹ فنڈ کے اجرا کی تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت بی آئی ایس پی کا دائرہ کارمزید بڑھارہی ہے۔ایجوکیشن پروگرام سے مستفید ہوکرلوگ باعزت روزگار حاصل کرسکیں گے۔انہوں نے کہا کہ پروگرام کے تحت تعلیمی سہولیات کی فراہمی انتہائی اہمیت کی حامل ہیں ،خواتین کوتعلیم یافتہ بناکرخودکفیل کیا گیا ہے۔ملک کے مستحق افراد کوبی آئی ایس پی کے پروگراموں میں شامل کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بی آئی ایس پی سے استفادہ کرنے والوں کا دائرہ کاربڑھایا گیا ہے۔وزیراعظم نے تقریب کے دوران ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کےلیے ایک ارب روپے دینے کا اعلان بھی کیا۔

مزید : اہم خبریں /قومی /سیاست


loading...