احد چیمہ کی طبیعت خراب، پنجاب کارڈیالوجی ہسپتال میں طبی معائنہ،گرفتاری سے متعلق محفوظ فیصلہ آج سنایا جائے گا

احد چیمہ کی طبیعت خراب، پنجاب کارڈیالوجی ہسپتال میں طبی معائنہ،گرفتاری سے ...
احد چیمہ کی طبیعت خراب، پنجاب کارڈیالوجی ہسپتال میں طبی معائنہ،گرفتاری سے متعلق محفوظ فیصلہ آج سنایا جائے گا

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)آشیانہ ہاﺅسنگ سکیم سکینڈل میں گرفتار سابق ڈی جی ایل ڈی احد چیمہ کوطبیعت خرابی کے باعث پنجاب کارڈیالوجی ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹرز ان کا طبی معائنہ کریں گے۔

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کا 2 رکنی بنچ سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی گرفتاری کےخلاف دائر درخواست پر محفوظ فیصلہ آج سنائے گا،جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

دوران سماعت نیب کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے عدالت میں پیش ہو کر بتایا تھا کہ احد چیمہ 3 اپریل تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہے، احد چیمہ کی گرفتاری قانون کے مطابق کی گئی۔احد چیمہ کے وکیل اعظم نذیر تارڑ نے دلائل دیتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ احد چیمہ انکوائری کے دوران نیب سے مکمل تعاون کر رہے تھے لیکن اس کے باوجود نیب نے احد چیمہ کو گرفتار کرلیا لہذا عدالت احد چیمہ کی گرفتاری کو کالعدم قرار دے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...