بلوچستان میں نئی سیاسی جماعت ’’بلوچستان عوامی پارٹی‘‘کا اعلان کردیا گیا

بلوچستان میں نئی سیاسی جماعت ’’بلوچستان عوامی پارٹی‘‘کا اعلان کردیا گیا
بلوچستان میں نئی سیاسی جماعت ’’بلوچستان عوامی پارٹی‘‘کا اعلان کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان میں نئی سیاسی جماعت کا اعلان کردیا گیا،بلوچستان میں نئی سیاسی جماعت کانام بلوچستان عوامی پارٹی رکھا گیاہے،نئی سیاسی جماعت کااعلان ق لیگ کے رہنماءسعیداحمدہاشمی نے پریس کانفرنس میں کیا۔
سعید احمد ہاشمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی حالات نے نئی پارٹی بنانے پر مجبور کیا، بلوچستان عوامی پارٹی کے آئین اورمنشورپرکام کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی الیکشن تک انوارالحق کاکڑپارٹی کے مرکزی ترجمان ہوں گے،انہوں نے کہا کہ نئے عہدیداروں کے چناؤکے بعدپارٹی کو الیکشن کمیشن میں رجسٹرکرایاجائےگا،سعید احمد ہاشمی نے کہا کہ جنرل کونسل میں عہدیداروں کا اعلان کیا جائے گا۔