بال ٹیمپرنگ سکینڈل میں سزا ملنے کے بعد ڈیوڈ وارنر نے معاف مانگ لی اور ساتھ ہی ایسی بات کہہ دی کہ آپ کا غصہ بھی کم ہو جائے گا

بال ٹیمپرنگ سکینڈل میں سزا ملنے کے بعد ڈیوڈ وارنر نے معاف مانگ لی اور ساتھ ہی ...
بال ٹیمپرنگ سکینڈل میں سزا ملنے کے بعد ڈیوڈ وارنر نے معاف مانگ لی اور ساتھ ہی ایسی بات کہہ دی کہ آپ کا غصہ بھی کم ہو جائے گا

  


کینبرا(ڈیلی پاکستان آن لائن )بال ٹیمپرنگ سکینڈل منظرعام پر آنے کے بعد ایک سال کی سزا پانے والے آسٹریلوی نائب کپتان ڈیوڈ وارنر نے غلطی کا اعتراف کرلیا۔سوشل میڈ یا ایپ انسٹا گرام پر پیغام دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک غلطی ہوئی جس کی وجہ سے کرکٹ کو نقصان پہنچا جس پر وہ معافی مانگتے ہیں اور اپنے کیے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔

ڈیوڈ وارنر نے کہا 'ٹیمپرنگ اس کھیل پر دھبہ ہے جسے بچپن سے بہت چاہتا ہوں اور سمجھ سکتا ہوں کہ ان کی وجہ سے کھیل اور شائقین کو نقصان پہنچا ہے'۔معطل آسٹریلوی کرکٹر نے مزید کہا کہ آئندہ چند روز کے دوران وہ اس حوالے سے کچھ کہیں گے اور تب تک وہ اپنے اہلخانہ، دوستوں اور قابل اعتماد خیرخواہوں کے ساتھ وقت گزاریں گے۔

یاد رہے کہ آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقا کے خلاف کیپ ٹاو¿ن ٹیسٹ میں بال ٹیمپرنگ کرنے پر سٹیون سمتھ، ڈیوڈ وارنر اور کیمرون بینکروفٹ پر پابندی عائد کردی تھی۔ڈیوڈ وارنر اور سٹیون سمتھ 2 سال تک ٹیم کی قیادت کرنے کے اہل بھی نہیں ہوں گے۔

A post shared by David Warner (@davidwarner31) on

مزید : کھیل


loading...