احتساب عدالت میں شریف خاندان کیخلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت جاری

احتساب عدالت میں شریف خاندان کیخلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت جاری
احتساب عدالت میں شریف خاندان کیخلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت جاری

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)شریف خاندان کیخلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت میں جاری ہے، سابق وزیراعظم نوازشریف، اپنی صاحبزادی مریم نوازاور داماد کیپٹن (ر)محمد صفدرکے ہمراہ احتساب عدالت میں موجود ہے۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر ریفرنس کی سماعت کر رہے ہیں، نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث استغاثہ کے گواہ واجد ضیا پر جرح کر رہے ہیں۔

قبل ازیں سابق وزیراعظم نوازشریف اپنی صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہ خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد پہنچے تو مسلم لیگ ن کے رہنماﺅں نے ان کا استقبال کیا ،اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...