اگر میں چاہتی تو کبھی اپنا ملک نہ چھوڑتی: ملالہ یوسفزئی

اگر میں چاہتی تو کبھی اپنا ملک نہ چھوڑتی: ملالہ یوسفزئی
اگر میں چاہتی تو کبھی اپنا ملک نہ چھوڑتی: ملالہ یوسفزئی

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ وطن آکر بہت خوش ہوں اگر میں چاہتی تو کبھی اپنا ملک نہ چھوڑتی۔

وزیراعظم ہاؤس میں تقریب سے خطاب کے دوران ملالہ یوسفزئی وطن واپسی کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔

انہوں نے کہا کہ یقین نہیں آرہا کہ اپنے ملک میں ہوں، جب کہیں سفر کرتی تھی تو تصور کرتی تھی کہ یہ پاکستان ہے۔

ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ ابھی 20 سال کی ہوں، زندگی میں بہت کچھ دیکھا، اگر میں چاہتی تو کبھی بھی اپنے ملک کو نہیں چھوڑتی، ہمیشہ سے خواب تھا پاکستان جاو¿ں وہاں بنا کسی خوف کے گلیوں میں گھوموں اور لوگوں سے ملوں، اپنے پرانے گھر جاو¿ں، جیسا پہلے تھا سب ویسا ہی ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مستقبل اس کے لوگ ہیں، ہمیں بچوں کی تعلیم میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...