جب ملالہ بیرون ملک گئیں تو پاکستان میں دہشتگردی عروج پر تھی ،لیکن اب ملک میں امن ہے، شاہد خاقان عباسی

جب ملالہ بیرون ملک گئیں تو پاکستان میں دہشتگردی عروج پر تھی ،لیکن اب ملک میں ...
جب ملالہ بیرون ملک گئیں تو پاکستان میں دہشتگردی عروج پر تھی ،لیکن اب ملک میں امن ہے، شاہد خاقان عباسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ملالہ یوسفزئی کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا نے آپ کو عزت دی، پاکستان بھی آپ کو عزت دے گا، یہ آپ کا گھر ہے، جب آنا چاہیں آئیں، آپ عام شہری نہیں آ پ کی سیکیورٹی ہم پر لازم ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جب آپ گئیں تو پاکستان میں دہشت گردی عروج پر تھی، ہم نے بہت مشکل جنگ لڑی جس کا شکار آپ خود ہوئیں، ہماری فوج، سول آرمڈ فورسز کے جوان اور شہریوں کی قربانیوں سے ملک میں امن ہے، ہم آج بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ لرڑرہے ہیں اور یہ جنگ لڑتے رہیں گے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ ہمارے لوگ جانوں کا نذرانہ دے کر دنیا کو امن دے رہے ہیں، چاہتا ہوں آپ ہمارا پیغام دنیا کو پہنچائیں آپ دنیا کی اور پاکستان کی نمائندگی کرتی ہیں، آپ کے نوجوانوں اور بچیوں کی جو نمائندگی کی ہے وہ ہم سب کے لیے مشعل راہ ہے، میری کوشش ہے دعا ہے کہ اللہ آپ کو کامیاب کرے۔
وزیراعظم نے تقریر کے آخر میں ’ویلکم ہوم ملالہ‘ کہا۔