چیف جسٹس کا پمز میں بون میرو ٹرانسپلانٹ سینٹر بند ہونے کا نوٹس، سیکرٹری کیڈ سے 3 دن میں رپورٹ طلب
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس ثاقب نثار نے پمز میں بون میرو ٹرانسپلانٹ سینٹر بند ہونے کا نوٹس لے لیا اور سیکرٹری کیڈ سے 3 دن میں رپورٹ طلب کر لی ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے نوٹس سینٹر میں زیر علاج بچے کے والدین کی درخواست پر لیا جس میں کہا گیا ہے کہ 500 تھیلیسمیا کے بچے علاج کے منتظر ہیں۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹرز اور عملے کو جولائی2017 سے تنخواہیں نہیں دی گئیں ۔ اس کے علاوہ عملے کے کنٹریکٹ کو توسیع بھی نہیں دی جا رہی
درخواست میں کہا گیا ہے کہ نجی ہسپتال میں ٹرانسپلانٹ 30 لاکھ روپے میں ہوتا ہے ،عدالت نے پمز میں بون میرو ٹرانسپلانٹ سینٹر بند ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری کیڈ سے 3 دن میں رپورٹ طلب کر لی۔