عمران جیسا بندہ میئر نہیں بن سکتا وہ پشاور کے چوہے ماریں، زرداری کراچی کا کچرا اٹھائیں: خواجہ سعد رفیق

عمران جیسا بندہ میئر نہیں بن سکتا وہ پشاور کے چوہے ماریں، زرداری کراچی کا ...
عمران جیسا بندہ میئر نہیں بن سکتا وہ پشاور کے چوہے ماریں، زرداری کراچی کا کچرا اٹھائیں: خواجہ سعد رفیق

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی طرح کاشخص میئر نہیں بن سکتا یہ وزیر اعظم بننے کی بات کرتے ہیں۔

ایک تقریب سے خطاب کے دوران خواجہ سعد رفیق کا عمران خان اور سابق صدر آصف زرداری پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان صرف پشاور کے چوہے ماردیں اور زرداری کراچی کا کچرا اٹھادیں، یہی کام ان دونوں سے اپنی حکومت کے دوران نہیں ہونا۔عمران خان کی طرح کاشخص میئر نہیں بن سکتا یہ وزیر اعظم بننے کی بات کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ذوالفقار بھٹو کی پھانسی کے بعد پیپلز پارٹی ختم نہیں ہوئی تھی بلکہ زرداری صاحب نے پیپلز پارٹی کا سیتا ناس کیا۔1979 میں پیپلزپارٹی کااتناخوف تھاکہ لوگ جلسوں میں نہیں آتے تھے۔پیپلز پارٹی کے رہنماﺅں نے ایسے جلسے سے بھی خطاب کیاجہاں کرسیاں تھیںلیکن سننے والاکوئی نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ الزام لگانے سے ووٹ نہیں ملتے ، عمران خان کہتے ہیںکہ سعد رفیق تم نے اپنے گھر میں ٹھپے لگائے تھے، ووٹرپرچی پر ٹھپہ دل سے لگاتا ہے۔ اب کام پر ووٹ ملتا ہے رشتے داری پر نہیں،حکومت کو کام کرنے دیا جاتاتو آج لوڈ شیڈنگ ختم ہوچکی ہوتی ، کوئی چیز ایک دن میں ٹھیک نہیں ہوسکتی، لاہور کو خوبصورت بنایا ہے،لوگوں کو بس، ٹرین ، اسکول سب کچھ چا ہیے۔ لاہورکے اسپتالوں میں مریض صرف پنجاب سے نہیں پورے ملک سے آرہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دوسرے صوبوں نے اسپتالوں کےلئے کام نہیں کیا۔حکومت نے عوام کے ووٹ کو ضائع نہیں کیا،بلکہ کام کیے ہیں۔وہ یہاں سیاست کرنے نہیں،تعلیم کی بات کرنے آئے ہیں۔جس نے کام نہیں کیا اسے عوام ووٹ نہ دیں۔میٹرو بس پر بھی ارب پتی نہیں غریب لوگ سفر کرتے ہیں۔شہبازشریف میٹرو اورنج لائن ٹرین بنارہے ہیں جس پر لاکھوں لوگ سفر کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپس کی لڑائی میں وقتی طور پر کوئی کامیاب تو ہوسکتا ہے مگر جیتے گا کوئی ۔ آپس کی لڑائی میں سب ہار جائیں گے۔نواز شریف اورمسلم لیگ کے دوسرے رہنماﺅں کو الیکشن سے قبل گندا کیا جارہا ہے۔دعا کریں اس ملک میں الیکشن وقت پر ہوں، دعا کریں سب لوگ آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر کام کریں۔

مزید : اہم خبریں /قومی /سیاست /علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...