دنیا کا کوئی بھی مذہب انتہا پسند ی اور دوسر ے مذاہب کی بے حر متی کی قطعی اجازت نہیں دیتا: ملک احمد خان

دنیا کا کوئی بھی مذہب انتہا پسند ی اور دوسر ے مذاہب کی بے حر متی کی قطعی اجازت ...
دنیا کا کوئی بھی مذہب انتہا پسند ی اور دوسر ے مذاہب کی بے حر متی کی قطعی اجازت نہیں دیتا: ملک احمد خان

  


لاہور (پ ر) تر جما ن پنجاب حکومت ملک احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں پائیدار امن کے لئے ہمیں ایک دوسر ے سے تعاون کر نا چاہیے ۔ دنیا کا کوئی بھی مذہب انتہا پسند ی اور دوسر ے مذاہب کی بے حر متی کی قطعی اجازت نہیں دیتا ان خیالات کااظہار انہو ں نے بُد ھ کے روز ورلڈ کونسل آ ف ریلجینز کے زیر اہتمام دو روزہ بین المذاہب ’’مشاورتی ورکشاپ ‘‘ سے خطاب کر تے ہوئے کیا انہو ں نے کہا کہ پاکستان کی تر قی اور امن کے لئے نفر ت انگیز تقاریر کو فی الفور ختم کر نا ہو گا ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ پاکستان پر جو شدت پسند ی کا کلنگ لگ گیا ہے اس کو ختم کر نے کے لئے تما م مذاہب اور مسالک کے لو گو ں کو آگے آنا ہو گا ۔ ریا ست سے گذشتہ 70بر سو ں میں غلطیا ں ضرور ہو ئی ہیں لیکن مجھے اُمید ہے نئی نسل اس داغ کو دھو نے میں اہم کر دار ادا کر ے گی ۔ کانفر نس سے سمیعہ راحیل قاضی نے خطاب کر تے ہوئے کہا ریا ست کا مذہب اسلا م ہے لیکن ہم اقلیتو ں کو اس سے خارج نہیں کر سکتے ۔ ملک میں امن کے لئے خواتین کو بھی آگے آنا ہو گا ۔ 

کر سچن رہنما فادر ندیم فرانسس نے کہا کہ پاکستان سب کا ہے ۔ دہشت گر دی اور شر پسندی کو روکنے کے لئے ہم حکومت کے ساتھ ہیں۔ تقریب کے آخر میں مشترکہ علامیہ پیش کیا گیا جس میں مذہبی جنو نیت ، انتہا پسندی ، فر قہ واریت اور باہمی جنگ و جدل اورمذہب کے نام پر قتل و غارت گر ی کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہو ئے اعلان کیا گیا کہ اس ملک میں دہشت گردی ، فر قہ واریت اورقتل و غارت گر ی کی آگ کو بجھا نے کی ہر ممکن کو شش کی جائے گی ۔ علماء کرام اور ریا ست کے تما اداروں کی طر ف سے جاری کر دہ قومی بیا نیہ ’’ پیغامِ پاکستان ‘‘ کی مکمل تائید کر تے ہیں اور ا س کو ہر سطح پررائج کر نے کے لیے عملی کو ششو ں کے عزم کا اظہارکیا گیا ۔پاکستان میں اقلیتو ں کو ہر طر ح کے حقوق فراہم کر نے اور انہیں جان ، مال اور عزت و آبرو کا مکمل تحفظ دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...