گرینڈ حیات ہوٹل کیس:سپریم کورٹ نے حکومتی کمیٹی کو کام کرنے سے روک دیا، ٹی او آرز طلب کر لئے

گرینڈ حیات ہوٹل کیس:سپریم کورٹ نے حکومتی کمیٹی کو کام کرنے سے روک دیا، ٹی او ...
گرینڈ حیات ہوٹل کیس:سپریم کورٹ نے حکومتی کمیٹی کو کام کرنے سے روک دیا، ٹی او آرز طلب کر لئے

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں گرینڈ حیات ہوٹل کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے حکومتی کمیٹی کو کام کرنے سے روک دیا اور کیس میں حکومتی کمیٹی کے ٹی آر اوز طلب کر لیے۔

تفصیلات کےمطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے گرینڈ حیات ہوٹل کیس کی سماعت کی ۔

چیف جسٹس آف پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ چیف ایگزیکٹو زیر التواءمقدمے پر کمیٹی کیسے بنا سکتا ہے؟، وزیر اعظم نے کس اختیارات کے تحت کمیٹی بنائی ،کیا یہ حکومتی کمیٹی عدالتی فیصلے کوروکنے کےلئے بنائی گئی ہے۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ہائیکورٹ نے گرینڈ ہوٹل کی تعمیرات غیر قانونی قراردیتے روک دی تھی،عدالتی فیصلے کو کمیٹی کی تشکیل سے کیسے ختم کیا جا سکتا ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ حکومتی کمیٹی معطل کر دیتے ہیں،اٹارنی جنرل کدھرہیں، ان کو بلا لیں،عدالت نے سی ڈی اے کو جواب داخل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کےلئے ملتوی کردی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...