نقیب اللہ کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کرنے کا معاملہ، راﺅ انوار 21 اپریل تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

نقیب اللہ کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کرنے کا معاملہ، راﺅ انوار 21 اپریل تک ...
نقیب اللہ کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کرنے کا معاملہ، راﺅ انوار 21 اپریل تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

  


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت نے نقیب اللہ محسود کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کرنے پر سابق ایس ایس پی ملیر راﺅ انوار کو 21 اپریل تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت میں نقیب اللہ محسود کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت پولیس کی جانب سے راﺅ انوار کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ راﺅ انوار سے جھوٹے مقدمے سے متعلق تفتیش کرنی ہے اس لیے ملزم کا جسمانی ریمارنڈ دیا جائے۔ سندھ ہائیکورٹ نے راﺅ انوار کو 21 اپریل تک پولیس کے حوالے کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت ملتوی کردی۔

مزید : جرم و انصاف /علاقائی /سندھ /کراچی /Breaking News /اہم خبریں


loading...