پاکستانی ’ہٹلر‘نے میچ میں مایوس کن پرفارمنس دکھانے پر کوچنگ سٹاف سمیت پوری ٹیم کے ساتھ ایسا وحشت ناک سلوک کردیا کہ جان کر آپ کے بھی ہوش اڑ جائیں گے

پاکستانی ’ہٹلر‘نے میچ میں مایوس کن پرفارمنس دکھانے پر کوچنگ سٹاف سمیت پوری ...
پاکستانی ’ہٹلر‘نے میچ میں مایوس کن پرفارمنس دکھانے پر کوچنگ سٹاف سمیت پوری ٹیم کے ساتھ ایسا وحشت ناک سلوک کردیا کہ جان کر آپ کے بھی ہوش اڑ جائیں گے

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جرمنی کے معروف سربراہ ہٹلر کی کرکٹ کے خلاف تاریخ پاکستان میں دہرا دی گئی، گلگت بلتستان سپر لیگ ٹی20کرکٹ ٹورنا منٹ میں دیا مر کرکٹ ٹیم کی مایوس کن کار کردگی اور ٹورنا منٹ سے آﺅٹ ہو جانے پر کمشنر دیا مر استورڈویژن نے پوری ٹیم اور کوچنگ سٹاف کو جیل بھیجنے کے احکامات جا ری کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق ماضی کا مشہور قصہ ہے کہ ایڈولف ہٹلر کے زمانے میں جرمنی میں کرکٹ میچ کھیلا گیا، اس دور میں پانچ یا چھ روزہ کرکٹ کا رواج تھا، ہٹلر نے بھی میچ کے پہلے دن کا کھیل دلچسپی سے دیکھا اور اپنی مصروفیات میں مشغول ہو گیا۔چند دن بعد ہٹلر کو میچ یاد آیا اور اس نے نتیجہ معلوم کیا تو جواب ملا کہ جناب پانچ دن جاری رہنے والا میچ توبے نتیجہ ختم ہوگیا،یہ سن کر ہٹلرکو شدید غصہ آگیا اور اس نے ایسا کھیل کھیلنے کے جرم میں جو صرف وقت کے ضیاع کا باعث بنے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو لائن میں کھڑا کرکے گولیاں مار دیں۔وہ دن اور آج کا دن جرمنی میں کرکٹ کا وجود نہیں ہے اور جس کے دل میں کرکٹ کھیلنے کی خواہش نے جنم لیا تو اس نے اپنی اس خواہش کا گلا گھونٹنے میں ہی عافیت جانی۔تاریخ نے اپنے آپ کو ایک بار پھر دہرایا اور گلگت بلتستان سپر لیگ ٹی20کرکٹ ٹورنا منٹ میں دیا مر کرکٹ ٹیم کی مایوس کن کار کردگی اور ٹورنا منٹ سے آﺅٹ ہو جانے پر کمشنر دیا مر استورڈویژن نے پوری ٹیم کو جیل بھیجنے کے احکامات جا ری کر دیئے، ان احکامات سے ٹیم کے منیجر، کوچ اور کپتان بھی محفوظ نہیں رہے۔

مزید : کھیل


loading...