فاروق ستار اور خالد مقبول صدیقی کے درمیان رابطہ ،آج رات ایسا کام کرنے کا فیصلہ کر لیا کہ کراچی کے شہری بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

فاروق ستار اور خالد مقبول صدیقی کے درمیان رابطہ ،آج رات ایسا کام کرنے کا ...
فاروق ستار اور خالد مقبول صدیقی کے درمیان رابطہ ،آج رات ایسا کام کرنے کا فیصلہ کر لیا کہ کراچی کے شہری بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

  


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار اور رابطہ کمیٹی کے ممبر خالد مقبول صدیقی کے درمیان رابطہ ہوا ہے جس میں کسی نیوٹرل مقام پر ملاقات پر اتفاق کر لیا گیا ہے۔تفصیل کے مطابق آج رات ایم کیو ایم پاکستان کے دونوں گروپوں کے مابین بڑے بریک تھرو کاامکان ہے ۔خالد مقبول صدیقی اور فاروق ستار کے درمیان ملاقات کے ایجنڈے اور فارمولے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جس کے بعد طے پا یا کہ ملاقات نہ تو پی آئی بی میں ہوگی اور نہ ہی بہادرآباد میں بلکہ کسی تیسرے مقام پر ملاقات کی جائے گی۔ آج شام کو بہادر آباد میں رابطہ کمیٹی کے ممبران کا اجلاس ہو گا جس میں فاروق ستار گروپ سے ہونے والی ملاقات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ،اس ملاقات کے حوالے سے ایجنڈہ بھی بنا یا جائے گا ۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے فاروق ستار کو کنونیئر شپ معطل کرنے کا فیصلہ دیا تھا لیکن آج اسلا م آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کا یہ فیصلہ معطل کردیا ہے ۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی


loading...