پارلیمنٹ ہاوس کے قریب اچانک ایک کلومیٹر تک آگ بھڑک اٹھی

پارلیمنٹ ہاوس کے قریب اچانک ایک کلومیٹر تک آگ بھڑک اٹھی
 پارلیمنٹ ہاوس کے قریب اچانک ایک کلومیٹر تک آگ بھڑک اٹھی

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاوس کے قریب واقع مارگلہ کی پہاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق مارگلہ کی پہاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی ہے جو بہت تیزی سے پھیل رہی ہے ۔فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے کے لیے موقع پر پہنچ گیا ہے ۔امدادی ٹیموں کا کہنا ہے کہ مارگلہ کی پہاڑیوں پر لگی آگ ایک کلو میٹر تک پھیل گئی ہے ۔واضح رہے کہ مارگلہ کی پہاڑیاں پارلیمنٹ ہاوس کے عقب میں واقع ہیں ۔

مزید : قومی


loading...