جو کہا پورا کیا،ویسٹ انڈیز کی ٹیم 31مارچ کو پاکستان آئے گی

جو کہا پورا کیا،ویسٹ انڈیز کی ٹیم 31مارچ کو پاکستان آئے گی
جو کہا پورا کیا،ویسٹ انڈیز کی ٹیم 31مارچ کو پاکستان آئے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیر مین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ ہم نے جو کہا پورا کیا ویسٹ انڈیز کے دورے سے حوالے سے قیاس آرائیاں کرنے کی کوئی ضرورت نہیں، ان کی ٹیم 31مارچ کوپاکستان آرہی ہے اور پروگرام کے مطابق اپنے میچز کھیلے گی۔


لاہور میں پاکستا ن اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والی سیریز کے لوگو رونمائی کی تقریب کے موقع پرنجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ اب انٹرنیشنل ٹیمیں بھی پاکستان آرہی ہیں، ہم جو کہتے ہیں وہ پورا کر کے دکھاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان آرہی ہے اور کیربیئن بورڈ آج ٹیم کا اعلان کردے گا۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ بھارت سے بھی معاملات دیکھ رہے ہیں اور بہت جلد خوشخبری بھی ملے گی۔امریکہ میں سہ فریقی ٹورنامنٹ کے انعقاد کے حوالے سے نجم سیٹھی نے بتایا کہ تین ملکی ٹورنامنٹ کی تجویز ہے تاہم اس حوالے سے ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔
چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ تین ملکی سیریز کے لئے بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔