عمر کوٹ میں پولیو مہم کامیاب بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے ،تعاون نہ کرنے والی این جی اوز کو ضلع بدر کر دیں گے: ڈپٹی کمشنر ندیم الرحمان میمن

عمر کوٹ میں پولیو مہم کامیاب بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے ...
عمر کوٹ میں پولیو مہم کامیاب بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے ،تعاون نہ کرنے والی این جی اوز کو ضلع بدر کر دیں گے: ڈپٹی کمشنر ندیم الرحمان میمن

  


عمرکوٹ (سید ریحان شبیر) ڈپٹی کمشنر عمر کوٹ ندیم الرحمان میمن نے کہا ہے کہ 9اپریل سے شروع ہونے والی پولیو مہم کامیاب بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے ،جو این جی اوز اس قومی مہم کو کامیاب بنانے کے لئے تعاون نہیں کر رہیں وہ ہم سے بھی تعاون کی امید نہ رکھیں ،ضلعی افسران پولیو مہم میں قطرے پینے سے محروم رہ جانے والے بچوں کی مانیٹرنگ کریں اور مہم کے آخری روز دوران کیمپ درپیش مشکلات کے حل کے لئے جلد سے جلد اقدامات کریں ۔

تفصیلات کے مطابق دربار ہال میں پولیو مہم کے انتظامات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ندیم الرحمان میمن کا کہنا تھا کہ جو بچے پولیو قطرے پلانے سے رہ گے ہیں اور ان کا نام رفیوزل فہرست میں شامل ہے ، ان کا چیک اپ کرکے فوری میڈیکل سرٹیفیکٹ جاری کیا جائے اور انہیں رفیوزل کی فہرست سے نکالتے ہوئے اس کی اطلاع ڈبلیو ایچ او اور ڈی پی سی آر کمیٹی کوبھی دی جائے ۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسر عمرکوٹ ڈاکٹر سلیم شیخ کو ہدایت کی کہ وہ پولیو مہم میں پولیو کے کیمپ کے دن جو مشکلاتیں درپیش ہیں ان کے حل کے لیے جلد سے جلد اقدامات کئے جائیں اوریو پیک کے اجلاس میں تمام یوسی سیکریڑی کی حاضری یقینی بنانے کے لیے ای ڈی ایل کو خط لکھاجائے ۔ انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنرزکو ہدایت کی کہ وہ ڈی پی سی آر کے پلیٹ فارم کے وٹس ایپ گروپ پر اپنی سرگرمیاں ضرورشیئر کریں اور پولیو مہم کے آخری روز اجلاس طلب کرکے کارکردگی کا جائزہ لیں ۔ انہوں نے ضلع عمرکوٹ کی تمام این جی اوز کو تنبیہ کی کہ اس قومی پولیو مہم میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور تعاون نہ کرنے والی این جی اوز کو ضلع سے بے دخل کیا جائے گا۔

انہوں نے ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر ارم شیخ کو ہدایت کی کہ کیمپ کے دن پولیو قطرے پلانے سے رہ جانے والے بچوں کی مانیٹرنگ ضرور کریں ، انہوں نے پی پی ایچ آئی کے انچارج کی درخواست پر ڈی ایچ او کو ہدایت کی کہ پی پی ایچ آئی کے یوسی ایم او ڈاکٹر ز کو اس پولیو مہم کے پلان میں سے نکالا جائے تا کہ دی گئی زمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کر سکیں ، انہوں نے پولیو مہم میں حصہ لینے والے تمام نمائندوں کو کہا کہ آپ سب مبارکباد کے مستحق ہیں کیونکہ اس ضلع میں گذشتہ کئی راؤنڈ سے بہتر طریقے سے آپ لوگ اپنی زمہ داریاں احسن طریقے سے نبھا رہے ہیں اور اس محنت کو جاری رکھیں اور آئندہ بھی کامیابیاں ملیں گی ضلع انتظامیا کا تعاون آپ کے ساتھ ہمیشہ رہے گا۔اس موقع پر پولیو مہم کے فوکل پرسن ڈاکٹر فرید احمد ھنگورجو نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس پولیو مہم میں کل دو لاکھ 36ہزار9سو 55بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں جائیں گے ، اس مہم میں 53 فیکس ٹیمیں ، 499 گھر گھر ٹیمیں ، 64 ٹرانزنٹ ٹیمیں ، 33 یوسی میڈیکل آفسر ، 09 تعلقہ سپروائیزر، 133 ایریا انچارج اور524 لیڈی ہیلتھ ورکروں کو شامل کیا گیا ہے ، اجلاس میں تمام ڈاکٹرز ، پیرامیڈیکل اسٹاف کے ساتھ این جی اوز کے نمائندوں نے بھی شرکت کی ۔

مزید : علاقائی /سندھ /عمرکوٹ


loading...