مریم نواز نے برطانوی ویزے میں توسیع کے لئے پاسپورٹ جمع کروا دیا

مریم نواز نے برطانوی ویزے میں توسیع کے لئے پاسپورٹ جمع کروا دیا
مریم نواز نے برطانوی ویزے میں توسیع کے لئے پاسپورٹ جمع کروا دیا

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ کی رہنما مریم نواز نے برطانوی ویزے میں دس سال کی توسیع کے لئے اپنا پاسپورٹ جمع کروادیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مریم نواز اپنے شوہر محمد صفدر کے ہمراہ آج نجی کورئیر کمپنی آئیں جہاں انہوں نے برطانوی ویزے میں توسیع کے اپنا پاسپورٹ جمع کروادیا۔

دوسری جانب احتساب عدالت 22مارچ کونواز شریف اور مریم نواز کی حاضری سے استثنی کو رد کر چکی ہے،انہوں نے لندن میں بیگم کلثوم نواز کی عیادت کے لئے جانے کی درخواست کی تھی ،اپنی درخواست میں انہوں نے بیگم کلثوم نوا ز کی میڈیکل رپورٹ بھی لف کی تھی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...