پی ایس ایل میں سب سے زیادہ خوشی کس لمحے ہوئی ؟ سرفراز احمد نے ایسی چیز بتا دی کہ جس پر کسی پاکستانی کا دیہان ہی نہ گیا تھا ، جان کر آپ بھی کہیں گے ’100 فیصد درست کہہ ڈالا ‘

پی ایس ایل میں سب سے زیادہ خوشی کس لمحے ہوئی ؟ سرفراز احمد نے ایسی چیز بتا دی ...
پی ایس ایل میں سب سے زیادہ خوشی کس لمحے ہوئی ؟ سرفراز احمد نے ایسی چیز بتا دی کہ جس پر کسی پاکستانی کا دیہان ہی نہ گیا تھا ، جان کر آپ بھی کہیں گے ’100 فیصد درست کہہ ڈالا ‘

  


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹوینٹی سیریز میں مقابلہ اچھا ہو گا ،ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز نوجوان کرکٹرز کیلئے اچھا موقع ہے ۔

نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہناتھا کہ نوجوان کھلاڑیوں نے پی ایس ایل میں پرفارم کیاہے اور امید ہے کہ نوجوان کھلاڑی سیریز میں بھی اچھا پرفارم کریں گے ،میں کافی خوش ہوں کہ اپنے شہر میں ٹیم کو لیڈ کر رہاہوں ۔انہوں نے کہا کہ امید ہے عوام پی ایس ایل کی طرح اس سیریز کو بھی سپورٹ کریں گے ، پی ایس یل فائنل میں سب نے جس وقت قومی ترانہ پڑھا تو بہت ہی زیادہ اچھا محسوس ہوا ۔

مزید : کھیل


loading...