جو کچھ ہوا اس میں میری قیادت کی ناکامی ہے :سٹیون سمتھ

جو کچھ ہوا اس میں میری قیادت کی ناکامی ہے :سٹیون سمتھ
جو کچھ ہوا اس میں میری قیادت کی ناکامی ہے :سٹیون سمتھ

  


سڈنی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق آسٹریلیو ی کرکٹ ٹیم کے کپتان سٹیو سمتھ کہتے ہیں کہ کیپ ٹاﺅن میں جو ہوااس میں بطور کپتان میری ناکامی ہے،بہت سنجیدہ غلطی کی جس کے نتائج اب سامنے آرہے ہیں۔

سڈنی میں ائیر پورٹ پہنچنے پر میڈ یا سے گفتگو کے دوران سٹیون سمتھ روتے رہے جبکہ ان کے والد ان کو تھپکی دے کر چپ کروانے کی کوشش کرتے رہے ۔سٹیون اسمتھ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ وہ کرکٹ سے بہت محبت کرتے ہیں، مجھے نوجوانوں کا کرکٹ جیسے عظیم گیم کو کھیلنا اچھا لگتا ہے۔

خیال رہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف کیپ ٹاون ٹیسٹ میں آسٹریلوی کھلاڑی بینکرافٹ ٹھوس چیز کے ساتھ گیند سے چھیڑ چھاڑ کر رہے تھے اور یہ منظر کیمرے کی آنکھ نے بھی محفوظ کر لیا تھا۔

آئی سی سی نے اس واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے آسٹریلوی کپتان سٹیون سمتھ پر میچ فیس کا 100 فیصد جرمانہ اور ایک میچ کی پابندی عائد کر دی تھی جب کہ کیمرون بینکرافٹ پر بھی میچ فیس کا 75 فیصد جرمانہ عائد کیا تھا۔

کرکٹ آسٹریلیا نے بھی فوری طور پر ایک دو رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی جس کے بعد سٹیون سمتھ اور ڈیوڈ وارنر کو فوری طور پر وطن واپس طلب کر کے دونوں کھلاڑیوں پر ایک سال کی پابندی عائد کر دی تھی۔

اس سے قبل ائیرپورٹ پہنچنے پر عوام کی جانب سے سابق کپتان کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی گئی تھی

دوسری جانب آسٹریلوی کوچ ڈیرن لہیمن نے بھی ٹیم سے استعفی کا اعلان کردیا ہے ان کا کہنا ہے کہ بطور کوچ میر ا جنوبی افریقہ سے سیریز کا چوتھا میچ آخری ہوگا۔

واضح رہے آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے ڈیرن لہیمن کو بے قصور قرار دیا تھا۔

۔۔۔سٹیون سمتھ کی پریس کانفرنس دیکھیں۔۔۔

مزید : کھیل


loading...