مرغے کا سر کٹ گیا لیکن پھر بھی زندہ، ڈاکٹر نے عجیب و غریب مرغے کو گود لے لیا کیونکہ۔۔۔

مرغے کا سر کٹ گیا لیکن پھر بھی زندہ، ڈاکٹر نے عجیب و غریب مرغے کو گود لے لیا ...
مرغے کا سر کٹ گیا لیکن پھر بھی زندہ، ڈاکٹر نے عجیب و غریب مرغے کو گود لے لیا کیونکہ۔۔۔

  


بنکاک(مانیٹرنگ ڈیسک) سر کے بغیر کسی جاندار کا زندہ رہنا ناممکن ہے لیکن یہ جان کر آپ کا دماغ سُن ہو جائے گا کہ تھائی لینڈ میں ایک مرغا بغیر سر کے ایک ہفتے سے زندہ و سلامت ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق کسی دوسرے جانور نے اس مرغے پر حملہ کر دیا تھا جس میں اس کا سر کٹ گیااور صرف گردن اور اس پر لٹکتی زبان باقی رہ گئی۔ یہ واقعہ تھائی لینڈ کے وسطی صوبے ریچابوری کے ضلع میوانگ میں پیش آیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس مرغے کو سپاکیڈی ارون تھونگ نامی ایک خاتون ویٹرنری ڈاکٹر نے گود لے لیا ہے اور اب وہ اس کا خیال رکھ رہی ہے۔وہ اس کی خوراک کی نالی میں خوراک گراتی ہے جسے یہ نگل لیتا ہے۔ خوراک کے علاوہ وہ اسے اینٹی بائیوٹکس بھی دے رہی ہے۔ارون تھونگ کا کہنا ہے کہ ”یہ مرغا دنیا کا بہادر ترین مرغا ہے جو زندہ رہنے کے لیے جنگ لڑ رہا ہے۔جب تک یہ زندہ ہے میں اس کا خیال رکھوں گی تاہم مجھے خدشہ ہے کہ یہ زیادہ دیر تک زندہ نہیں رہے گا کیونکہ اس کی باہر لٹکتی زبان آہستہ آہستہ سوکھتی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ اس نوعیت کا ایک واقعہ امریکی ریاست یوتاہ میں پیش آیا تھا جہاں مائیک نامی مرغا سر کٹ جانے کے باوجود1945ءسے 1947ءکے درمیان 18ماہ تک زندہ رہا تھا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /بین الاقوامی


loading...