صرف اس کو مائیکرو ویو میں رکھیں پھر دیکھیں، دنیا بھر کی خواتین میک اپ کے اس ٹوٹکے کے پیچھے پاگل ہوگئیں

صرف اس کو مائیکرو ویو میں رکھیں پھر دیکھیں، دنیا بھر کی خواتین میک اپ کے اس ...
صرف اس کو مائیکرو ویو میں رکھیں پھر دیکھیں، دنیا بھر کی خواتین میک اپ کے اس ٹوٹکے کے پیچھے پاگل ہوگئیں

  


لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) میک اپ کے سامان میں موجود ’بیوٹی بلینڈر‘ ایک بار گندہ ہو جائے تو نیا خریدنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہوتا کیونکہ اسے صاف کرنا انتہائی مشکل ہے۔ تاہم اب ایک برطانوی طالبہ نے چہرے پر فیس پاﺅڈر و دیگر بیوٹی مصنوعات اپلائی کرنے والے بیوٹی بلینڈر کو صاف کرنے کا ایساآسان ترین طریقہ بتا دیا ہے جس پر عمل کرکے خواتین نئے بیوٹی بلینڈر کی خریداری پر صرف ہونے والی رقم بچا سکتی ہیں۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق جنوبی لندن کی رہائشی 19سالہ جولیانا اسوزو نامی طالبہ نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں یہ طریقہ بتایا گیا ہے۔

ویڈیو میں جولیانا پلاسٹک کے ایک کپ میں گرم پانی اور مائع سرف ڈالتی ہے اورپھر اس میں کئی بیوٹی بلینڈرز ڈال دیتی ہے۔ اس کے بعد کپ کو اٹھا کر ایک منٹ کے لیے مائیکروویو میں رکھ دیتی ہے۔ جب وہ کپ کو باہر نکالتی ہے تو بلینڈرز کا سارا میل پانی میں آ چکا ہوتا ہے اور بلینڈرز بالکل صاف، نئے جیسے ہو چکے ہوتے ہیں۔ویڈیو میں جولیانا بتاتی ہے کہ ”میں نے ہر طرح کے بیوٹی بلینڈرز پر یہ طریقہ آزمایا اور وہ بالکل صاف ہو گئے۔پہلی بار جب میں نے یہ کام کیا تو ایک انتہائی گندہ بیوٹی بلینڈر اس میں ڈالاتھا، جب اسے باہر نکالا تو اس کی بالکل نئی جیسی رنگت دیکھ کر مجھے یقین ہی نہ آیا۔ وہ بالکل بھورا ہو چکا تھا لیکن میں نے اس طریقے سے اسے صاف کیا تو وہ واپس اپنی گلابی رنگت میں آ گیا۔ اگر آپ بیوٹی بلینڈر کو جلد سکھانا بھی چاہتے ہیں تو اسے محلول سے نکال کر واپس ایک منٹ کے لیے مائیکروویو میں رکھ دیں۔ یہ بالکل خشک ہو جائے گا۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس /برطانیہ


loading...