نواب شاہ میں کشتی الٹ گئی ،6افراد جان کی بازی ہار گئے

نواب شاہ میں کشتی الٹ گئی ،6افراد جان کی بازی ہار گئے
نواب شاہ میں کشتی الٹ گئی ،6افراد جان کی بازی ہار گئے

  


کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبہ سندھ کے ڈسٹرکٹ  نواب شاہ میں قاضی احمدروڈ کے قریب واٹرپارک میں کشتی الٹنے سے 6افراد جا ن کی بازی ہار گئے۔

تفصیلات کے مطابق کشتی الٹنے کا واقعہ نواب شاہ کے نوا حی علاقے میں پیش آیا جہاں تفریح سے غرض آئے افراد موت کی وادی میں چلے گئے۔ریسکیو کے مطابق حادثے میں ایک خواتین او ر 5 بچے جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ ڈوب جانے والے 2افراد کی تلاش جاری ہے ۔

پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر لاشوں کوہسپتال منتقل کردیا ہے اور حادثے کی وجوہات جاننے  کے لئے تحقیقات کا آغازکر دیا ہے ۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی


loading...