افغان عوام کے حقوق کی پامالی بدستور جاری ہے: اقوام متحدہ

افغان عوام کے حقوق کی پامالی بدستور جاری ہے: اقوام متحدہ
افغان عوام کے حقوق کی پامالی بدستور جاری ہے: اقوام متحدہ

  


جنیوا(آن لائن)انسانی حقوق کے لئے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر نے افغانستان پر اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے مثبت سمت میں اقدامات اور تعمیری پیش رفت کے باوجود طویل عرصے جاری تنازعوں میں گھرے ہوئے افغان عوام بدستور مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق رپورٹ یکم جنوری سے 30 نومبر 2017 کے عرصے میں انسانی حقوق کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور اس سلسلے میں عالمی ادارے یو این اے ایم اے کے کام اور تعاون پر مجموعی نظر ڈالی گئی۔رپورٹ میں 5پہلوؤں کا احاطہ کیا گیا جن میں عام شہریوں کو مسلح تنازعوں سے تحفظ فراہم کرنا، بچوں کو مسلح تنازعوں کا ہدف بننے سے بچانا، خواتین کیخلاف تشدد کا خاتمہ،امن کے قیام اور سیکیورٹی امور میں خواتین کی نمائندگی میں اضافہ اور جنس کی بنیاد پر مساوات اور امن کے قیام اور مفاہمت کے عمل میں انسانی حقوق کو شامل کرنا شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق کی عالمی ادارہ میں پیش کی گئی سفارشات ،انسانی حقوق کی سرگرمیوں میں افغان حکومت کی مزید شمولیت اور اپنے وعدوں کی تکمیل کے لیے پر عزم ہے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...