بھارت میں آشنا کے ساتھ گھر سے بھاگنے والی عورت کے شوہر نے دونوں کے ساتھ ایسا سلوک کردیا کہ پورا ملک شرم سے پانی پانی ہوجائے، لوگ بھی کھڑے منہ دیکھتے رہے

بھارت میں آشنا کے ساتھ گھر سے بھاگنے والی عورت کے شوہر نے دونوں کے ساتھ ایسا ...
بھارت میں آشنا کے ساتھ گھر سے بھاگنے والی عورت کے شوہر نے دونوں کے ساتھ ایسا سلوک کردیا کہ پورا ملک شرم سے پانی پانی ہوجائے، لوگ بھی کھڑے منہ دیکھتے رہے

  


نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) چند روزقبل ہم نے آپ کو خبر دی تھی جس کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر’ بلند شہر ‘کے نواحی گاﺅں میں ایک خاتون کو اس کے شوہر نے درخت کے ساتھ لٹکا کر 100کوڑے مارے تھے۔ یہ خاتون اپنے آشنا کے ساتھ گھر سے بھاگ گئی تھی۔ گزشتہ روز اس کا آشنا بھی گاﺅں والوں کے ہتھے چڑھ گیا اور وہ بھی ایسے انجام سے دوچار ہو گیا کہ دیکھ کر آپ کو بھارت میں قانون کی عملداری کا بخوبی اندازہ ہو جائے گا۔ میل آن لائن کے مطابق خاتون کے پولیس کو رپورٹ کرنے کے باوجود گزشتہ روز اس کے آشنا کو بھی اسی درخت کے ساتھ الٹا لٹکا کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناڈالا گیا ہے جس درخت سے باندھ کر اس خاتون کو 100کوڑے مارے گئے تھے حتیٰ کہ وہ بیہوش ہو گئی۔

رپورٹ کے مطابق اس نوجوان کو بھی اس خاتون کے شوہر نے بیلٹ سے پیٹا اور پھر درخت سے کھول کر گاﺅں کے نوجوانوں کے آگے ڈال دیا گیا جنہوں نے اس پر ڈنڈوں اور لاتوں کی بارش کر دی۔ وہ اس کی بھی تب تک پٹائی کرتے رہے جب تک وہ بیہوش نہ ہو گیا۔ پولیس پہلے واقعے کی اطلاع ہونے کے باوجود ملزمان کو گرفتار نہ کر سکی۔واضح رہے کہ مذکورہ خاتون اپنے اس آشنا کے ساتھ گھر سے بھاگ گئی تھی جسے اس کے شوہر نے ایک آدمی بھیج کر یہ یقین دلایا کہ ”واپس آ جاﺅ، میں سب کچھ بھول جاﺅں گا اور ہم ازسرنو زندگی شروع کریں گے۔“ اس جھانسے پر خاتون واپس آ گئی جہاں اسے بازوﺅں سے باندھ کر درخت سے لٹکا کر بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /بین الاقوامی


loading...