پولیس کی بروقت کارروائی،عمر کوٹ سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والی لڑکی بازیاب ،ملزمان گرفتار

پولیس کی بروقت کارروائی،عمر کوٹ سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والی لڑکی بازیاب ...
 پولیس کی بروقت کارروائی،عمر کوٹ سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والی لڑکی بازیاب ،ملزمان گرفتار

  


عمرکوٹ نیوز (نمائندہ ڈیلی پاکستان آن لائن) عمرکوٹ پولیس کی بروقت کارروائی ،مبینہ طور پر اغواہونیوالی لڑکی کوبازیاب کروالیا،چاروں ملزمان گرفتار ،کل صبح عدالت میں پیش کیا جائیگا۔

تفصیلات کے مطابق عمرکوٹ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے صوفی فقیر کے مقام پر ناکہ بندی کے دوران شیومندر کے قریب گاؤں گجو سے مبینہ طور پر اغوا ہونیوالی لڑکی کو کار سے برآمد کرلیا اور طالب جروار نامی نوجوان سمیت چار ملزمان کو موقع پر گرفتار اورکارکوتحویل میں لے لیاہے ،لڑکی کو عمرکوٹ وومین  پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے ۔بازیاب ہونیوالی لڑکی اور گرفتار ملزمان کو  کل صبح عدالت میں پیش کیا جائیگا ۔ بازیاب ہونیوالی لڑکی ریحانہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اسکو کسی نے اغوا نہیں کیا وہ پسند کی شادی کرنا چاہتی ہے جبکہ لڑکی کے والدین کی جانب سے گرفتار ملزمان پر لڑکی کے اغوا کاالزام عائد کیا جارہا ہےتاہم آخری اطلاع تک مقدمہ درج نہیں ہوسکا ہے۔

مزید : علاقائی /سندھ /عمرکوٹ


loading...