یو اے ای کا یمن میں اقوام متحدہ کی امدادی سرگرمیوں کے لئے 50 کروڑ ڈالرز کا وعدہ 

یو اے ای کا یمن میں اقوام متحدہ کی امدادی سرگرمیوں کے لئے 50 کروڑ ڈالرز کا ...
یو اے ای کا یمن میں اقوام متحدہ کی امدادی سرگرمیوں کے لئے 50 کروڑ ڈالرز کا وعدہ 

  


دبئی(آن لائن) دبئی متحدہ عرب امارات نے اقوام متحدہ کے یمن میں جنگ سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے انسانی امدادی منصوبے کے تحت پچاس کروڑ ڈالرز ( 1.84 ارب درہم) امداد کے طور پر دینے کا وعدہ کیا ہے۔ 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ رقم اقوام متحدہ کی جنگ زدہ ملک میں انسانی امدادی سرگرمیوں کے لیے منصوبے کا حصہ ہے۔ واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات سعودی عرب کی قیادت میں یمن میں قانونی حکومت کی بحالی کے لیے حوثی باغیوں کے خلاف برسرپیکار عرب فوجی اتحاد میں شامل ہے۔اس کے لڑاکا طیارے یمن میں باغیوں کی سرکوبی کے لیے فضائی مہم میں شریک ہیں اور اس کے زمینی دستے بھی یمنی فوج کے شانہ بشانہ بعض محاذوں پر حوثیوں کے خلاف لڑرہے ہیں۔

مزید : عرب دنیا


loading...