دوطرفہ انٹیلی جنس معلومات کا تبادلہ یقینی،پاکستان اور امریکہ کو ایک دوسرے پر اعتماد کرنا ہوگا:مشیر قومی سلامتی

دوطرفہ انٹیلی جنس معلومات کا تبادلہ یقینی،پاکستان اور امریکہ کو ایک دوسرے ...
دوطرفہ انٹیلی جنس معلومات کا تبادلہ یقینی،پاکستان اور امریکہ کو ایک دوسرے پر اعتماد کرنا ہوگا:مشیر قومی سلامتی

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اورامریکاکوایک دوسرے پر اعتماد اوردوطرفہ انٹیلی جنس معلومات کاتبادلہ یقینی بناناہوگا۔

اسلام آباد میں مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ اور امریکی نائب معاون وزیرخارجہ ایلس ویلزکے درمیا ن ہونے والی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات وعلاقائی سلامتی کے علاوہ افغانستا ن کی موجودہ صور ت حال پر غورکیا گیا۔مشیر قومی سلامتی کا اس ملاقات میں کہنا تھا کہ افغان مسئلے کاجلدحل نکالنے کیلئے کاوشیں تیزکرناہوں گی، پاکستان نئے افغان امن عمل اقدام کی حمایت کرے گا اس مسئلے کا حل پاکستان اورامریکا دونوں کے مفادمیں ہے۔ناصر جنجوعہ کا کہنا تھا کہ ہم افغان صدرکی امن پیشکش کاخیر مقدم کرتے ہیں ان کا حالیہ بیان اندھیرے میں روشنی کی ایک کرن ہے ۔ملاقات میں ایلس ویلز نے کہا کہ افغان صدر کی امن پیشکش پرمکمل تعاون کریں گے ،امریکہ عسکریت پسندوں سے مذاکرات اورافغان مسئلہ کاپرامن حل چاہتاہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...