پاکستان کرکٹ ٹیم کا سکواڈ مضبوط ، حفیظ باولنگ کررہے ہیں تو ہمارے لیے اچھا آپشن ہے: مکی آرتھر

پاکستان کرکٹ ٹیم کا سکواڈ مضبوط ، حفیظ باولنگ کررہے ہیں تو ہمارے لیے اچھا ...
پاکستان کرکٹ ٹیم کا سکواڈ مضبوط ، حفیظ باولنگ کررہے ہیں تو ہمارے لیے اچھا آپشن ہے: مکی آرتھر

  


کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا سکواڈ کافی مضبوط ہے اور اگر حفیظ بولنگ کررہے ہیں تو ہمارے لیے اچھا آپشن ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں مکی آرتھر کا کہناتھاکہ نوجوان کھلاڑیوں کیلئے ہوم گراونڈ پر کرکٹ کھیلنا بہت خاص ہے،امیدہے کہ سٹیڈیم فل ہوگا اور دل دل پاکستان سے گونجے گا جبکہ کراچی شہر میں کرکٹ کاماحول بھی بہترین ہے۔انہوں نے کہاکہ کامران کوویسٹ انڈیز میں گزشتہ سال چانس دیا تھا لیکن وہ پرفارم نہیں کرسکے کیونکہ وہ فیلڈنگ نہیں کرسکتے اور اگر آپ فیلڈنگ نہیں کرسکتے تو آپ پاکستان کیلئے نہیں کھیل سکتے ۔ٹیم میں نئے کھلاڑی کافی اچھے ہیں، ہماری بولنگ ہمارا ہتھیار ہے جبکہ ہماری باو لنگ 150 رنز کا بھی دفاع کرسکتی ہے لیکن  ویسٹ انڈیز کے نوجوان کھلاڑی بھی کافی خطرناک ہوں گے۔

مزید : کھیل


loading...