یمن،القاعدہ کی سیکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائی ،9 اہلکار ہلاک، 3 زخمی 

یمن،القاعدہ کی سیکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائی ،9 اہلکار ہلاک، 3 زخمی 
یمن،القاعدہ کی سیکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائی ،9 اہلکار ہلاک، 3 زخمی 

  


صنعاء(آن لائن)یمن کے المکلا شہر میں شدت پسند گروپ القاعدہ کی کارروائی میں یمنی ایلیٹ فورس کے 9 اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے ہیں .

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق القاعدہ جنگجوؤں نے وادی حجر میں العقیق کے مقام پرایلیٹ فورس پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں المکلا ایلیٹ فورس کے کم سے کم 9 اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے جبکہ جوابی کارروائی میں متعدد شدت پسند بھی مارے گئے ہیں،تاہم ہلاک اور زخمی ہونیوالے دہشتگردوں کی تعداد کاتعین نہیں کیا جاسکا۔حضر موت میں ابن سینا ہسپتال میں ایلیٹ فورس کے 9 اہلکاروں کی لاشیں 3 زخمی بھی لائے گئے جنہیں درمیانے درجے کے زخم آئے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی


loading...