کپل اپنی حرکتوں سے باز نہ آئے ،رانی کو 5گھنٹے انتظارکرایا،’’’ہچکی ‘‘کی پروموشن کے لئے آئی اداکارہ کو بغیر ریکارڈنگ ہی واپس بھجوادیا 

کپل اپنی حرکتوں سے باز نہ آئے ،رانی کو 5گھنٹے انتظارکرایا،’’’ہچکی ‘‘کی ...
کپل اپنی حرکتوں سے باز نہ آئے ،رانی کو 5گھنٹے انتظارکرایا،’’’ہچکی ‘‘کی پروموشن کے لئے آئی اداکارہ کو بغیر ریکارڈنگ ہی واپس بھجوادیا 

  


ممبئی(یوا ین پی)بھارتی کامیڈین کپل شرما بالی ووڈ ستاروں کو انتظار کروانے کی اپنی حرکت سے باز نہ آئے۔ کپل شرما نے اپنے پچھلے پروگرام ’دی کپل شرما شو‘ میں شاہ رخ خان اور اجے دیوگن سمیت کئی اداکاروں کو شوٹنگ کے لیے مدعو کیا اور انہیں گھنٹوں انتظار کروایا ، بعد ازاں ان سے معافی بھی مانگی لیکن اب انہوں نے یہی حرکت اپنے نئے شو پر بھی رانی مکھر جی کیساتھ کرڈالی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی کو کپل شرما کے پرگروام کے سیٹ پر طویل انتظار کے بعد بغیر ریکارڈنگ گھر واپس جانا پڑ گیا۔ رانی مکھرجی کو فلم ہچکی کی پروموشن کے لئے پوری ٹیم کے ساتھ مدعو کیا گیا لیکن کئی گھنٹوں بعد انتظامیہ کی جانب سے پہلے شوٹنگ کو تاخیر کا شکار بتایا گیا اور پھر 2 گھنٹے بعد شوٹنگ کی منسوخی کی روداد سنادی گئی۔

اداکارہ رانی مکھرجی کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ فلم ہچکی کی پوری ٹیم کو رانی کے ساتھ ریکارڈنگ کے لئے 6 بجے کا وقت دیا گیا اور پوری ٹیم 2 بجے ہی سیٹ پر پہنچ گئی لیکن کپل کے غیر سنجیدہ رویے اور عدم موجودگی کی وجہ سے رانی مکھرجی کو 2 بجے سے 7 بجے تک انتظار کرنا پڑا تاہم انتظامیہ نے 2 گھنٹے بعد بتایا کہ شو کو منسوخ کردیا گیا ہے۔

مزید : تفریح


loading...