”محمد حفیظ کو ویسٹ انڈیز کے خلاف سکواڈ میں اس لیے شامل نہیں کیا کیونکہ وہ ۔۔۔“مکی آرتھر نے آخر کار وجہ بیان کر دی

”محمد حفیظ کو ویسٹ انڈیز کے خلاف سکواڈ میں اس لیے شامل نہیں کیا کیونکہ وہ ...
”محمد حفیظ کو ویسٹ انڈیز کے خلاف سکواڈ میں اس لیے شامل نہیں کیا کیونکہ وہ ۔۔۔“مکی آرتھر نے آخر کار وجہ بیان کر دی

  


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستانی ٹیم کے کوچ مکی آرتھر نے کہاہے کہ ہم نے حفیظ کو ویسٹ انڈیز کے خلاف سکواڈ میں ان کے غیر قانونی باولنگ ایکشن کی وجہ سے شامل نہیں کیا اگر حفیظ بولنگ کررہے ہیں تو ہمارے لیے اچھا آپشن ہے۔

تفصیلات کے مطابق مکی آرتھر کا کہناتھا کہ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں مکی آرتھر کا کہناتھاکہ نوجوان کھلاڑیوں کیلئے ہوم گراونڈ پر کرکٹ کھیلنا بہت خاص ہے،امیدہے کہ سٹیڈیم فل ہوگا اور دل دل پاکستان سے گونجے گا جبکہ کراچی شہر میں کرکٹ کاماحول بھی بہترین ہے۔انہوں نے کہاکہ کامران کوویسٹ انڈیز میں گزشتہ سال چانس دیا تھا لیکن وہ پرفارم نہیں کرسکے کیونکہ وہ فیلڈنگ نہیں کرسکتے اور اگر آپ فیلڈنگ نہیں کرسکتے تو آپ پاکستان کیلئے نہیں کھیل سکتے۔ٹیم میں نئے کھلاڑی کافی اچھے ہیں، ہماری بولنگ ہمارا ہتھیار ہے جبکہ ہماری باو لنگ 150 رنز کا بھی دفاع کرسکتی ہے لیکن ویسٹ انڈیز کے نوجوان کھلاڑی بھی کافی خطرناک ہوں گے۔

مزید : کھیل


loading...