بھارت، شدید گرمی سے ریلوے ٹریک مڑ گیا

بھارت، شدید گرمی سے ریلوے ٹریک مڑ گیا
بھارت، شدید گرمی سے ریلوے ٹریک مڑ گیا

  


نئی دہلی(صباح نیوز)بھارت کے مختلف حصوں میں سورج آگ برسا رہا ہے، نئی دہلی، ممبئی اور ریاست تلنگانہ میں پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ،مہاراشٹر میں گرمی کی شدت سے ریلوے ٹریک مڑ گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق نئی دہلی، ممبئی اور ریاست تلنگانہ میں گرمی کی لہر جاری ہے،نئی دہلی کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت 40ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد 2010 کے بعد سے مارچ کے مہینے کا دوسرا گرم ترین دن ریکارڈ بن گیا ہے جبکہ ریاست تلنگانہ میں آئندہ روز تک گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔تاہم مہاراشٹر میں شدید گرمی سے ریلوے ٹریک متاثر ہوگیا،بدل پور اور امبر ناتھ سٹیشن کے درمیان موجود ریل کی پٹری گرمی کی شدت سے مڑگئی جس کے باعث ریلوے حکام نے ٹریک کو بند کر کے مرمت کا کام شروع کردیا ۔

مزید : بین الاقوامی


loading...