58 افسران کوتمغہ امتیازملٹری اور17افسران وجوانوں کوتمغہ بسالت دیاگیا: آئی ایس پی آر
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کے کور ہیڈ کوارٹرز میں 58 افسران کوتمغہ امتیازملٹری ،22 افسران کو ستارہ امتیاز ملٹری اور17افسران وجوانوں کوتمغہ بسالت دیاگیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آ ر)کے مطابق کورہیڈکوارٹرزلاہورمیں فوجی جوانوں کوایوارڈدینے کی تقریب ہوئی جسمیں آپریشنزکے د وران بہادری دکھانے ا ورغیرمعمولی کارکردگی پرایوارڈدیے گئے ،ایوارڈ کورکمانڈرلاہور لیفٹیننٹ جنرل عامرریاض نےتقسیم کیے ۔آئی ایس پی آرکے مطابق تقریب میں افسران اور شہداکے لواحقین کی بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ شہداکے میڈلز ان کے اہل خانہ نے وصول کیے۔
۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔